سندھ موٹر وہیکل ایکٹ میں ترامیم ، تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم )تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کی شرط وہیکل رجسٹریشن ایکٹ میں شامل کرلی گئی ہے،اب تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کے بغیر گاڑی کی رجسٹریشن نہیں ہوسکے گی۔
گاڑی کی ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے بھی تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی قراردے دی گئی ہے،سڑک پر حادثے میں جانی نقصان پر متاثرہ فریق کو 7لاکھ روپے تک بیمہ کی رقم ملے گی جبکہ مستقل معذوری کی صورت میں متاثرہ شخص کو 5لاکھ روپے ملیں گے.
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں امن وامان کی صورتحال؛پولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
ایس ای سی پی کے مطابق تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس کی پالیسیوں کی تصدیق کے لیے آن لائن ڈیٹا بیس بھی تیار کرلیا، پنجاب میں بھی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کو انشورنس سسٹم سے جوڑنے کے لیے سرگرم ہیں۔