کرد رہنماؤں نے امریکا سے تعاون کیا تو کچل دیا جائے گا : ایرانی افواج 

Mar 07, 2026 | 10:20:AM
 کرد رہنماؤں نے امریکا سے تعاون کیا تو کچل دیا جائے گا : ایرانی افواج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایرانی افواج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عراقی کرد رہنماؤں نے امریکا سے تعاون کیا تو پورا انفرااسٹرکچر نشانہ بنے گا۔

ترجمان ایرانی افواج نے کہا کہ دشمن سے تعاون ہوا تو کردوں کو ایسا کچل دیں گے کہ آئندہ سیکیورٹی نصیب نہ ہو۔ 

دوسری جانب ایران نے خلیج میں امریکی و برطانوی آئل ٹینکروں پر میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،عدالت سےبھی اہم خبرآگئی 
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ شمالی خلیج فارس میں امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ایران نے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا، اسرائیل اور یورپی جہازوں کے لیے نوگو زون قرار دیا ہے۔