کورونا سے مزید 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Mar 07, 2022 | 10:25:AM
این سی او سی،کورونا سے مزید 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا  سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 272 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 14 ہوگئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 844، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 261، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 187، بلوچستان میں 35 ہزار 388، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 577، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 643 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 114 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 66 لاکھ 83 ہزار 737 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 518 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 55 ہزار 162 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 826 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 272 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 526، سندھ میں 8 ہزار 85، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 288، اسلام آباد میں ایک ہزار 18، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورسمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی