گلگت بلتستان انتخابات، 6 حلقوں کے مکمل نتائج موصول

Jun 07, 2026 | 23:48:PM
گلگت بلتستان انتخابات، 6 حلقوں کے مکمل نتائج موصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان کے 6 حلقوں کے مکمل نتائج سامنے آ گئے ہیں  جس کے مطابق 3 حلقوں میں پیپلز پارٹی ، ایک میں ن لیگ اور 2 میں آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 4 سے پیپلز پارٹی کے اختر علی ، جی بی اے 7 سے پیپلز پارٹی کے توقیر مہدی، جی بی اے 11 سے پیپلز پارٹی کے اقبال حسن نے میدان مار لیاہے  جبکہ جی بی اے 22 سے مسلم لیگ ن کے محمد ابراہین ثنائی، جی بی اے 23 سے آزاد امیدوار انور علی جبکہ جی بی اے 24 سے آزاد امیدوار اسد شفیق نے کامیابی سمیٹی ۔

گلگت بلتستان کے دیگر حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  جی بی اے 22  کا غیر حتمی نتیجہ، ن لیگ کے محمد ابراہیم ثنائی کامیاب