ناروے کی مستقبل کی ملکہ کی حالت تشویشناک

Jun 07, 2026 | 10:29:AM
ناروے کی مستقبل کی ملکہ کی حالت تشویشناک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ناروے کی مستقبل کی ملکہ اور ولی عہد شہزادی میٹے ماریٹ    کو ایک سنگین طبی حالت کے باعث لنگ ٹرانسپلانٹ (پھیپھڑوں کی پیوندکاری) کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، اور ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے پاس صرف ایک سال تک زندگی رہ سکتی ہے۔

52 سالہ شہزادی کو 2018 میں پلمونری فائبروسس نامی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، جو پھیپھڑوں کے ٹشوز کو مستقل نقصان پہنچاتی ہے اور سانس لینے میں شدید مشکلات پیدا کرتی ہے۔ اس بیماری کا کوئی مستقل علاج موجود نہیں۔

ناروے کے شاہی محل کے مطابق ان کی حالت گزشتہ چھ ماہ میں مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی سرکاری ذمہ داریاں بھی عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپلانٹ کے بعد طویل بحالی کا مرحلہ ہوگا اور اس دوران ان کی صحت پر باقاعدہ اپ ڈیٹس نہیں دی جائیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:مقامی لوگ سڑکوں پر،سیاح خوار ،ہوٹل بند کر دئیے گئے

طبی ماہرین کے مطابق ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریض عموماً انتہائی نازک حالت میں ہوتے ہیں، اور ان کے پاس وقت محدود ہوتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ موزوں عضو کی دستیابی پر منحصر ہوتا ہے۔

یہ صورتحال ناروے کے شاہی خاندان کے لیے پہلے ہی ایک مشکل دور میں سامنے آئی ہے، جہاں شہزادی کے بیٹے سے متعلق قانونی مقدمات اور دیگر تنازعات نے بھی شاہی خاندان کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔