بھارتی اداکار رام چرن کی اہلیہ 77 ہزار کروڑ کے بزنس کی وارث

Jun 07, 2026 | 09:09:AM
بھارتی اداکار رام چرن کی اہلیہ 77 ہزار کروڑ کے بزنس کی وارث
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی اداکار رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کونڈیلا 77 ہزار کروڑ روپے مالیت کی کاروباری سلطنت کی وارث ہیں۔

41 سالہ رام چرن اور 39 سالہ اہلیہ اپاسنا کی شادی کو 14 سال ہوگئے ہیں، اپاسنا بھارت کے معروف کامینینی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

وہ صحت کے شعبے سے جڑی کاروباری سلطنت کی وارث ہیں، وہ کامیاب کاروباری شخصیت کے ساتھ سماجی بہبود اور فلاحی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں اپاسنا نے بتایا کہ اُن کے خاندان میں دولت اور وراثت سے متعلقہ تنازعات سے بچنے کے لیے ایک تحریری خاندانی آئین بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:چینی اداکار اور ماڈل ’’جِن زے‘‘ کا 33 برس کی عمر میں اچانک انتقال

انہوں نے مزید کہا کہ خاندان میں مردوں اور عورتوں کو حقوق کے ساتھ مواقع بھی برابر ہی دیے جاتے ہیں، ہمیں خاندانی وارثت میں مساوی حصہ ملتا ہے۔

اپاسنا نے یہ بھی کہا کہ خاندان کے تمام افراد تحریری خاندانی اصولوں پر عمل پیرا ہیں کیونکہ اس میں خاندانی اقدار شامل ہیں۔

رام چرن کی اہلیہ کو فلاحی خدمات کے اعتراف میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ مل چکا ہے، وہ فوربز کی’ ٹائیکون آف ٹومارو ‘کی فہرست میں بھی شامل رہی ہیں۔