عاصم اظہر  کا ٹوئٹ ۔۔  ہانیہ عامر کا بھی سخت الفاظ میں ردعمل

Jun 07, 2021 | 11:28:AM
عاصم اظہر  کا ٹوئٹ ۔۔  ہانیہ عامر کا بھی سخت الفاظ میں ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ میم والے ٹوئٹ پر اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی جانب سے سخت الفاظ میں ردعمل سامنے آگیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ یا تو سیلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا تلخ ماضی۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں کسی کو مخاطب نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہانیہ عامر نے یہ ٹوئٹ عاصم اظہر کے حالیہ ٹوئٹ کے جواب میں کیا ہے۔

 
 یاد رہے کہ ہانیہ کے اس ٹوئٹ سے قبل عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ میم شیئر کی تھی جو بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کے فلم کے سین پر بنائی گئی تھی۔ویڈیو میں انوپم کھیر بھاگتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’بال بال بچ گیا۔‘

 عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّہ‘ لکھا تھا اور ساتھ ہی قہقہوں والا ایموجی بھی بنایا تھا۔گلوکار کے اس ٹوئٹ نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا اور صارفین کا کہنا تھا کہ عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیو پر یہ ردِعمل دیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہےاور اس کے بعد  ہانیہ عامر  تنقید کی زد میں آ گئیں۔

واضح رہے کہ ادکارہ ہانیہ عامر نے  چند دن قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نےلکھاہے  کہ اس دوہرے نظام والی دُنیا میں رہنا مشکل ہے جہاں مرد کو اس کی بدتمیزی پر سراہا جاتا ہے اور عورت کو نیچا دکھایا جاتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: ہانیہ کی وائرل ویڈیو۔۔میں تو بچ گیا۔۔عاصم اظہر نےمداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا