برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی..

Jun 07, 2021 | 10:08:AM
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی..
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ کئی ماہ سے  برائلر مرغی گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب گوشت کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت مزید7 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی 306 روپے  فی کلو میں فروخت جاری ہے۔زندہ برائلر203 اور پرچون ریٹ211 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ فارمی انڈے153 روپے درجن ہیں۔

 واضح رہے کہ دو تین روز سے برائلر مرغی کا ریٹ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق  313 روپے فی کلو  فروخت ہورہا تھا تاہم اب ایک بار پھر اس کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کی  گئی ہے  جس پر صارفین کی طرف سے قدرے اطمینان کا اظہار کیا گیا لیکن ساتھ ہی صارفین نےمطالبہ کیا  مرغی کے  گوشت کی قیمت مزید کم کی جائے ۔

 یہ بھی پڑھیںحادثہ کیسے ہوا۔۔۔؟ٹرین ڈرائیورنےسب کچھ  بتا دیا