9 سال پرانے منشیات برآمدگی کیس کا ملزم بری، رہائی کا حکم

Jul 07, 2026 | 19:19:PM
9 سال پرانے منشیات برآمدگی کیس کا ملزم بری، رہائی کا حکم
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں 9 سال پہلے منشیات برآمدگی کے کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم کو عدالت نے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزم نور کو عدالت میں پیش کیا۔ 

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا اور 9 سال پرانے مقدمے میں گرفتار ملزم کو بری کیا اور ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔ 
ملزم کیخلاف تھانہ پاکستان بازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ کی بروقت،محفوظ اور مؤثر ہوم ڈلیوری، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی