ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ 

Jul 07, 2025 | 23:23:PM
ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کیلئے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی،ریگولیٹری اتھارٹی ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی کے لیے لیگل فریم ورک پیش کرے گی،ریگولیٹری اتھارٹی خود مختار ادارے کے طور پر کام کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹی ورچوئل اثاثوں کے لائسنس کا اجرا کرے گی،ریگولیٹری اتھارٹی ایف اے ٹی اے کے فریم ورک کے مطابق کام کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز جیتنے پرکتنی ٹیکس کٹوتی ہوگی؟صارفین کیلئے اہم خبر

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: