سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، خریدار خوشی سے نہال

Jul 07, 2022 | 18:09:PM
سونے ،فی تولہ ،قیمت ،بڑی ،کمی ،ریکارڈ، خریدار ،خوشی ،نہال
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑے اضافے کےبعد ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 858 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 597 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی مانیٹری پالیسی، شرح سود تاریخ کی بلند ترین سطح پر

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس نئی قیمت 1744 ڈالر ہے۔