شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

Jul 07, 2022 | 13:14:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ایف بی آر نے سُروں کے سلطان گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بنک اکاونٹس کا سراغ لگا کر بھاری ٹیکس عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان پر 4کروڑ 23لاکھ 22ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا۔گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ میں صرف ایچ بی ایل اور الفلاح بنک کے اکاونٹس ظاہر کئے۔

انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے البراکہ بنک میں خفیہ بنک اکاونٹس کا سراغ لگا کر رپورٹ بھجوائی۔ایف بی آر نے خفیہ اکاونٹس میں 6کروڑ 55لاکھ 76ہزار روپے کی موجودگی پر جواب طلب کیا۔یف بی آر نے تسلی بخش جواب جمع نہ کرانے پر راحت فتح علی خان پر 4کروڑ 23لاکھ 22ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا۔

ایف بی آر نے مالی سال 2016 کا آڈٹ کرکے گلوکار پر ٹیکس عائد کیا ہے،ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے،