ٹویٹر نے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کروادیا

Jul 07, 2021 | 15:35:PM
ٹویٹر نے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کروادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کےلئے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ٹویٹر نے دو ماہ قبل اپنے پلیٹ فارم پر آڈیو رومز بنانے کی سہولت متعارف کرائی، جو پہلے اینڈرائیڈ پھر آئی فون صارفین کے لیے پیش کی گئی۔اس سہولت کے تحت کوئی بھی صارف آڈیو روم (اسپیس) بنا کر کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لئے اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتا ہے، جس میں اسپیس بنانے والا ہوسٹ جبکہ 8 افراد اجازت کے بعد بیک وقت مائیک استعمال کرسکتے ہیں۔
 نئے فیچر کے تحت اب اسپیس بنانے اور استعمال کرنے والے صارفین کو نئی سہولت میسر آئے گی۔جس کے تحت وہ آڈیو روم کو اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت پر شیڈول کرسکتے ہیں۔ میزبان کو اس اسپیس کا عنوان اور تفصیلات تبدیل کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:دلیپ کمار کی پہلی محبت۔۔ جس سے شادی نہ ہو سکی