لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا کل آخری روز

Jan 07, 2026 | 10:44:AM
لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا کل آخری روز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی 15روزہ تعطیلات کا کل آخری روزہے اورپرسوں جمعہ کے روز سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔
عدالتی تعطیلات کے باعث آج بھی انتہائی کم کیسز سماعت کیلئے مقررہوئے ہیں،چھٹیوں کے باعث وکلاء اور سائلین کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابرہے،پرنسپل سیٹ پر آج صرف 5ججز مخصوص کیٹگریز کے کیسز سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
جسٹس جواد ظفر فوجداری نوعیت مقدمات کی سماعت کریں گے،جسٹس ملک محمد اویس خالد مقدمات کی سماعت کریں گے،جسٹس چودھری سلطان محمود ،جسٹس طارق محمود باجوہ  قبل از گرفتاری و بعد از گرفتاری ضمانت، حبس بے جا کی درخواستوں پر سماعت کریں گے،اندراج مقدمہ سمیت دیگر ارجنٹ نوعیت کی درخواستوں پربھی سماعت ہوگی۔