بانی پی ٹی آئی سے انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

Jan 07, 2026 | 09:56:AM
بانی پی ٹی آئی سے انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی  سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم اوربانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
جیل حکام کے مطابق گزشتہ منگل کوبھی دونوں میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم بیرون جیل سے کسی عزیز ، رشتہ دار یا رہنما کو ان دونوں سے ملنے نہیں دیاگیا۔