ہالی وڈ فلم دی ڈیتھ آف روبن ہڈ بھی سینماؤں میں ریلیز ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) ہالی وڈ کی معروف فلم دی ڈیتھ آف روبن ہڈ بھی پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے جا رہی ہے،فلم کی پاکستان میں نمائش کے حقوق معروف اور بڑی فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی نیوپلیکس نے حاصل کر لیے ہیں جس کے بعد فلم کی مقامی سطح پر ریلیز کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔
دی ڈیتھ آف روبن ہڈ ایک بھرپور ایکشن اور سسپنس سے مزین ہالی وڈ فلم ہے، جس میں کلاسک کردار روبن ہڈ کو ایک نئے، سنجیدہ اور جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی طاقت، بغاوت، انتقام اور قربانی جیسے عناصر کے گرد گھومتی ہے جو ناظرین کو ابتدا سے آخر تک اپنی گرفت میں رکھتی ہے۔نیوپلیکس حکام کے مطابق فلم کو جدید ڈیجیٹل فارمیٹ میں ملک بھر کے بڑے سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا تاکہ شائقین کو عالمی معیار کا سنیما تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
پاکستان میں ہالی وڈ فلموں کے شوقین ناظرین کے لیے دی ڈیتھ آف روبن ہڈ کو ایک بڑی اور اہم ریلیز قرار دیا جا رہا ہے،فلم کی حتمی ریلیز تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے، جبکہ سنیما مالکان اور فلمی حلقوں میں اس فلم کو لے کر خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 بڑے نہ تو ملاقات کرسکتے ہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے, بیرسٹرگوہر