خیرپورکےکچےمیں مزید 4 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیرپور میں کچے کے علاقے میں "نجات مہران آپریشن" کے دباؤ کے نتیجے میں مزید 4 ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا.
سرنڈر کرنے والے ڈاکو 50 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔ آج اغوا برائے تاوان، قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں میں ملوث ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈی آئی جی سکھر ناصر آفتاب پٹھان کی کمانڈ میں نجات مہران آپریشن کے دوران اس سرنڈر کو پولیس کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں پولیس آپریشن کے دباؤ پر ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالنے اور قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کیا۔
ان ڈاکوؤں نے دیگر ساتھیوں کو بھی ہتھیار ڈالنے کا پیغام دے دیا ہے۔ یہ سب ڈاکو کے کے علاقہ کچا فیض محمد ناریجو کے رہائشی تھے۔
خیرپور پولیس نے کچے میں نجات مہران آپریشنمجرموں کے صفایا اور جرائم نے مکمل خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ڈی آئی جی سکھر رینج نے کہا، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اندرونِ دہلی گیٹ پتنگ بازی کا ہائی پروفائل میچ، رانا سکندر حیات ہار گئے