حمزہ شہباز بھی پتنگ اڑانے کیلئے اندرون لوہاری گیٹ پہنچ گئے

Feb 07, 2026 | 20:13:PM
 حمزہ شہباز بھی پتنگ اڑانے کیلئے اندرون لوہاری گیٹ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  حمزہ شہباز بھی پتنگ اڑانے کیلئے اندرون لوہاری گیٹ پہنچ گئے۔

آج لاہور مین بسنت کے آخری روز مسلم لیگ نون کے لاہور شہر سے رکن اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز بسنت کی پتنگ بازی میں دوستوں کے ساتھ  شریک ہونے کے لئے  اندرونِ لوہاری گیٹ پہنچ گئے ۔
حمزہ شہباز شریف نے  اندرون لوہاری گیٹ کے محلے میں اپنے دوست اور ساتھی سیاسی کارکن سابق ڈپٹی میئر چوہدری نظافت کی چھت پر گڈی اڑائی۔ 
حمزہ شہباز نکی فیملی کے ارکان بھی ان کے ساتھ بسنت مین شریک ہونے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔  حمزہ نے فیملی کے ہمراہ بسنت منائی۔ 
سابق ڈپٹی مئیر چوہدری نظافت نے حمزہ شہباز اور ان کی فیملی کےلئے کھانے کا روایتی انداز سے اہتمام کیا۔ 
حمزہ شہباز  اور ان کے اہل خانہ کی اندرون لوہاری گیٹ آمد پر سکیورٹی کے  سخت اقدامات  دیکھنے میں آئے۔  حمزہ کے چاہنے والوں نے دور کھڑے رہ کر نعروں سے ان کا استقبال کیا۔
حمزہ شہباز کی لوہاری گیٹ آمد کے سے پہلے  رکشہ اور گاڑیوں کو اندر آنے سے روک دیا گیا تھا۔  اندرون شہر لاہور کو مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کل کے سانحہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، صبح 3 بجے تک بھارتی سپانسرڈ داعشی نیٹ ورک کو ادھیڑ دیا