سانحہ ترلائی کےذمہ داروں کو انجام تک پہنچائیں گے؛عطااللہ تارڑ 

سہولت کاروں تک پہنچ چکے، دہشت گردوں کا وہاں تک تعاقب کریں گے جہاں تک وہ سوچ بھی نہیں سکتے

Feb 07, 2026 | 14:58:PM
  سانحہ ترلائی کےذمہ داروں کو انجام تک پہنچائیں گے؛عطااللہ تارڑ 
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے کہ سانحہ ترلائی کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے کہ ترلائی حملے کے سہولت کاروں تک پہنچ چکے ہیں،دہشت گردوں کا وہاں تک تعاقب کریں گے جہاں تک وہ سوچ بھی نہیں سکتے،دہشت گردوں کو نکیل ڈالیں گےاوران کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ منہاج الحسین سے میرے بزرگوں کا ایک دیرینہ تعلق ہے،یہاں اسلام آباد کے واقعہ کے باعث حاضر ہوا ہوں,دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نا کوئی دین ،انکا مقصد صرف دہشت پھیلانا ہے،جمعہ کی نماز میں سجدہ ریز نمازیوں کو نشانہ بنایاگیا،درحقیقت یہاں تعزیت کے لیے حاضر ہوا ہوں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنا ہے،اسلام آباد واقعہ پر کافی حد پیش رفت ہوئی ہے،ان دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیا،یہ دہشت گرد سوچ بھی نہیں سکتے انکے ساتھ جو سلوک ہوگا،ان کا تعاقب کرینگے ،خوارج کا خاتمہ ہر صورت کرنا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ امن کمیٹی میں تمام مسالک اور اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے،دہشت گردوں نے مضافاتی علاقے کو ٹارگٹ کیا،سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا گیا،دہشت گرد افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت لیکر آئے،باہر سے پیسہ لیکر مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں ان کو انسان کہنا انسانیت کی بھی توہین ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ شہدا ءاور لواحقین کی مالی معاونت سمیت بہت سارے معاملات ہمارے سامنے آئے ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد نےوزیر اعظم سے ملاقات کی،طلال چودھری امام بارگاہ بھی گئے،زخمیوں کی بہترین طبی امداد اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ دہشت گردوں کے لیے زمین تنگ کرکے رہیں گے،دہشت گردوں کی ہارڈ ٹارگٹ تک پہنچنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے،وہ اپنے خاتمے کے قریب ہیں، بزدل دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون

 عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ سانحہ ترلائی کے سہولت کاروں کا تعین کرلیا گیا ہے، انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے، تحقیقات جاری ہیں،سیکیورٹی فورسز پوری طرح الرٹ ہیں،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رہتے ہیں، جعفر ایکسپریس کے کامیاب آپریشن پر دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کی معترف ہیں، ہماری سیکورٹی فورسز کی مہارت کو دنیا تسلیم کرتی ہے، ہمارا عزم بڑا واضح ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کو نہیں چھوڑنا، آپریشن رد الفساد اور آپریشن ضرب عضب کے بعد امن و امان قائم ہو چکا تھا، طالبان خان کی سوچ نے ان دہشت گردوں کو لا کر بسایا تھا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں، یہ دہشت گردی جو واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے، وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ پوری طرح متحرک ہیں۔