امریکا کی پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

Feb 07, 2026 | 09:57:AM
امریکا کی پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا نے پاکستان کے گیم چینجر ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ کی زیرِصدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

اس موقع پر امریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جوہری مذاکرات ،ایران موقف پر ڈٹ گیا، یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد