اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

Feb 07, 2024 | 14:08:PM
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے۔ اسد صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے۔

اسد صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پردی۔  اداکار کا اپنے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “میں نے 6 فروری کی شب اپنے خاندان کا سب سے طاقتور آدمی، اپنی ہمت، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھودیا”۔

اُنہوں نے کہا کہ “میرے والد کے اس دنیا سے چلے جانے سے ہماری زندگی میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے اور ہم شدت غم سے نڈھال ہیں، ابا ہماری طاقت، حکمت اور غیر مشروط محبت کا ستون تھے”۔

اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ “ابا کی موجودگی ہمارے خاندان کی روشنی تھی جبکہ اُن کی غیر موجودگی نے ہمیں گہرے غم سے دوچار کردیا ہے، اُن کی 85 سالہ زندگی ہمیشہ ہمیں متاثر کرتی رہے گی”۔

اداکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ “اس مشکل وقت میں میرے مرحوم والد اور ہمارے خاندان کے لیے لازمی دُعا کریں”۔

دوسری جانب زارا نور عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے والد اور مرحوم سُسر کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن 2024کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل

سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اسد صدیقی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔