ایم کیو ایم کے ن لیگ اور ق لیگ سے رابطے، ملاقاتیں طے پا گئیں 

Feb 07, 2022 | 01:15:AM
ایم کیو ایم، وفاق، اپوزیشن جماعتوں، رابطوں میں تیزی
کیپشن: خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کی وفاق میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی آگئی،ایم کیو ایم قیادت کا ن لیگ اور مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے،ایم کیو ایم کی ن لیگ اور ق لیگ کی قیادت سے ملاقات طے پا گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد عامر خان کی قیادت میں شہبازشریف سے ملاقات کرے گا،ایم کیو ایم وفد کی شہبازشریف سے ملاقات منگل کو ماڈل ٹاﺅن میں ہو گی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن ،شہری سندھ کے مسائل پر بات چیت ہو گی ،ذرائع کے مطابق ان ہاﺅس تبدیلی کے حوالے سے بھی معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے،رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے چودھری شجاعت سے رابطہ کیا ہے،ایم کیو ایم وفد پرویز الٰہی اورچودھری شجاعت سے لاہور میں ملاقات کرے گا،ایم کیو ایم وفد چودھری شجاعت حسین کی عیادت بھی کرے گا،ملاقات میں بلدیاتی امور سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ