گریٹر اقبال پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ 

Feb 06, 2022 | 23:09:PM
لاہور، گریٹر اقبال پارک، خواتین کے ساتھ چھیڑخانی، افسوسناک واقعہ،
کیپشن: گریٹر اقبال پارک میں اوباش خواتین کو تنگ کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیر کیلئے آئی خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی وہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
 گریٹر اقبال پارک میں خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والے دو اوباشوں کو گرفتار کرلیاگیا۔اینٹی رائٹ فورس نے دوران ڈیوٹی گریٹر اقبال پارک سے ملزمان کو گرفتار کیا،ملزم شوکت اور فیصل نے گریٹر اقبال پارک میں آئی فیملیز کو ہراساں کیا۔
خواتین کے شور کرنے پر پولیس نے اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ایس پی محمد عمران کا کہناتھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کا واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیاتھا،اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے تھے۔واقعہ کا مرکزی ملزم بھی پولیس کی حراست میں آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر سے علیحدگی کی افواہیں۔۔۔سجل علی کی برداشت جواب دے گئی، دل کھول کر رکھ دیا