بکی کی گرفتاری،گرائو نڈ میں داخلے کا کارڈ کیسے ،کس نے بنایا؟تخقیقا ت شروع

Feb 07, 2021 | 22:32:PM
 بکی کی گرفتاری،گرائو نڈ میں داخلے کا کارڈ کیسے ،کس نے بنایا؟تخقیقا ت شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ میں بکی کی گرفتاری پر پی سی بی حرکت میں آگیا ،گرائونڈ میں داخلے کا کارڈ کیسے اور کس نے بنایاانکوائری شروع ہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق بکی کے کارڈ کس نے بنائے ،چئیرمین پی سی بی اور سی ای او وسیم خان نے سب ڈیپارٹمنٹس سے جواب طلب کرلیا ،مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ بابر حامد اور سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیف محمد آصف کو تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔چئیرمین پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے کمیٹی سے دو روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
 پی سی بی ذرائع کاکہنا ہے کہ بکی کا کارڈ ڈی جے کا بنایا گیا۔مارکیٹنگ سے بلال نامی بکی کو سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے پی سی بی کو ریفر کیا ۔ بلال کا نام سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ پی سی بی نے کلیئر کر کے کارڈ بنایا۔