سیاسی فائدے کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے ،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشتیاق ربانی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، افواجِ پاکستان ملک کی محافظ ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں،سیاسی فائدے کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے ،پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگومیں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ عوام کے پیسے کے غلط استعمال کا الزام ہوا،عسکری قیادت پر تنقید ناقابلِ قبول، قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے،پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال اپنی طرزِ سیاست کا نتیجہ ہے،اگلے الیکشن میں عوام ایسے رویے کو مسترد کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے موجودہ حالات میں پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،گزشتہ دو سال میں پاکستان کو معاشی تباہی سے نکالا گیا، اگلے تین سال فیصلہ کن ہیں،انتشار اور فساد کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا، مستقبل کے لیے اتحاد ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن اگلی نسل کو روشن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتی ہے،نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایکس سروس مین سوسائٹی کا پی ٹی آئی اور عمران خان کے حوالے سے بڑا مطالبہ