غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،جبالیہ،الزیتون اور دیر البلاح پر حملے مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے۔
جنگ بندی کےبعد شہادتوں کی تعداد 366 ہوگئی،25 ماہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 70 ہزار 354 ہوگئی،مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نےفلسطینیوں کوحملےتیزکردیئے،جس کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب حماس رہنما خالد مشعل نےواضح کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر کسی بھی قسم کی بین الاقوامی فورس کی نگرانی منظورنہیں،حکومت فلسطینی خود کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا
استنبول میں خطاب کرتےہوئےکہافلسطین کی آزادی اورصہیونی دشمن کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دیا جائے،اسرائیل زور زبردستی کرکے اپنی بات منوانا چاہتا ہے۔
مزیدکہا صیہونی غنڈہ گردی خطےکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے،مزاحمت اور اس کے ہتھیار امت کی عزت ہیں،اسے ہر قیمت پرمحفوظ رکھا جائے،حماس رہنما نےکہا عرب ممالک اسرائیل کےساتھ تعلقات قائم کرنے سے گریز کریں۔