اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی منگنی

Dec 07, 2025 | 09:28:AM
اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی منگنی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان شو بز انڈسٹری کے دو باصلاحیت اور مقبول نوجوان اداکار، خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے بالآخر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔

 دونوں اداکار چند سالوں میں ہی اپنی منفرد اداکاری اور کامیاب ڈراموں کے باعث نمایاں مقام حاصل کرچکے ہیں۔

حال ہی میں سبینہ اور خاقان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کولیبریشن پوسٹ کے ذریعے منگنی کا اعلان کیا۔

دونوں روایتی پنجابی لباس میں کھلے میدانوں میں بیٹھے نظر آئے، پوسٹ کے کیپشن نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی:جس میں لکھا تھا”ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو“

 منگنی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، دوستوں، ساتھی اداکاروں اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کی پوسٹ کو لاکھوں لائکس اور محبت بھری دعاؤں کے تبصرے مل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:علی ظفر کی اسٹوڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری،20 دسمبرکو دنیا بھر میں ریلیز

سبینہ سید نے اپنے فنی سفر کا آغاز 2017 میں کیا اور جلد ہی اپنی پہچان بنا لی۔

 وہ ’مقدر‘ ، ’یقین کا سفر‘ ، ’دوبارہ‘ ، ’ایک اور لو اسٹوری‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی بہترین پرفارمنس دکھا چکی ہیں، جبکہ ان کا نیا پراجیکٹ ’نیلی کوٹھی‘ بھی جلد نشر ہونے والا ہے۔

دوسری جانب، خاقان شاہنواز نے 2023 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور تھورے ہی عرصے میں بے حد مقبول ہو گئے۔ ان کی شہرت کا آغاز ہٹ ٹی وی ڈرامہ ’یونہی‘ سے ہوا، جس کے بعد ’سکون‘ ، ’مائی ڈئیر سنڈریلا‘ اور ’ویری فلمی‘ میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔