قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم کیخلاف بھتہ خوری کا نیا کیس سامنےآگیا

Dec 07, 2023 | 15:04:PM
قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم کیخلاف بھتہ خوری کا نیا کیس سامنےآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(جمال الدین جمالی)قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشاء بم کیخلاف  بھتہ خوری  کا نیا کیس سامنے آگیا۔ 

قیمتیں جائیدادوں پر قبضہ اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار منشاء بم کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ،نئے بھتہ کیس میں  منشاء بم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ   مکمل ہو گیا ہےپولیس کی جانب سے  ملزم منشاء بم  کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے ،انسداد دھشت گردی عدالت کی عبہر گل خان سماعت کریں گی ،14ستمبر کو منشاء بم کیخلاف بھتہ کا مقدمہ درج ہوا ،تفتیشی افسر  کا کہنا تھا کہ ملزم منشاء بم اور دیگر نے شہری بلال شبیر سے 55 لاکھ بھتہ مانگا ،منشاء بم نے شہری کو بھتہ نہ دینے پر اس کی دکانوں پر قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ، ملزم منشاء  بم جوہر ٹاون کا مشہور  زمانہ قبضہ گروپ ہے۔ 

ملزم منشاء بم کیخلاف بھتہ اور اراضی قبضہ کے دیگر مقدمات بھی درج ہیں،عدالت نے قبضہ مافیا کی سرغنہ ملزم منشاء  کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر منشاء بم کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا ۔

مزید پڑھیں؛ جہیز کی بھاری مانگ، 26 سالہ ڈاکٹر نے خودکشی کرلی