جہیز کی بھاری مانگ، 26 سالہ ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

Dec 07, 2023 | 12:58:PM
 جہیز کی بھاری مانگ، 26 سالہ ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جہیز کے نظام کی تاریخ چند سالوں یا چند صدیوں پر محیط نہیں، جہیز کی لعنت نے کئی گھر برباد کر دیئے ہیں،بھارتی ریاست کیرالہ میں 26 سالہ ڈاکٹر شاہانہ نے سسرال والوں کی طرف سے جہیز کی بھاری مانگ پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہانہ کی پسند کی شادی ہورہی تھی لیکن خوشیوں والے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب شاہانہ کے بوائے فرینڈ نے شادی سے انکار کردیا کیونکہ شاہانہ کے گھر والے مطلوبہ جہیز نہیں دے سکتے تھے،پولیس نے لڑکے کے خلاف خودکشی پر اکسانے اور جہیز کی روک تھام کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،اس کے علاوہ مرحومہ کے لواحقین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شاہانہ کی لاش کے پاس سے ایک نوٹ ملا جس میں اس نے لکھا تھا کہ ’’ہر کسی کو صرف پیسہ اور دولت ہی چاہیے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول سستا، گیس کی قیمت  میں بھی کمی

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہانہ اپنی والدہ اور دو بہن بھائیوں کے ساتھ رہتی تھیں، اس کے والد 2 سال پہلے انتقال کرگئے تھے،شاہانہ ڈاکٹر ای اے رویس نامی شخص کے ساتھ تعلقات میں تھیں اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر رویس کی فیملی نے جہیز میں 150 تولہ سونا، 15 ایکڑ زمین اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کا مطالبہ کیا تھا، جب ڈاکٹر شاہانہ کے گھر والوں نے کہا کہ وہ مطالبہ پورا نہیں کر سکتے تو اس کے بوائے فرینڈ کے گھر والوں نے شادی منسوخ کردی۔

شادی سےانکار اور جہیز  کی مانگ کی وجہ سے شاہانہ کافی مایوس اور افسردہ تھی جس کے بعد اس نے خودکشی   کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔