جنید صفدر کی شادی ۔۔ تقریبات شروع۔۔نئی تصویر وائرل

Dec 07, 2021 | 11:21:AM
جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں شروع
کیپشن: جنید صفدر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے بیٹے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اُن کا ولیمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور شریف خاندان کے چاہنے والے اس شادی کو کافی اہمیت دے رہے ہیں اور اپنے لیڈر نواز شریف کے نواسے، ن لیگ کی نائب صدر کے بیٹے کو نئے سفر کے لیے دنیا بھر سے، نیک تمنائیں اور دعائیں بھی بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی۔۔ کس حکومت نے کتنا قرض لیا؟

جنید صفدر نے اپنی تیاری کی نئی تصویریں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

جنید صفدر کا ان تصویروں میں بتانا تھا کہ اُن کی شادی کی تقریبا ت کا آغاز ہو گیا ہے۔ جنید صفدر کے نکاح کے بعد جاتی امراء کیا بھیجا گیا؟

جنید صفدر کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی چھوٹی بہن ماہ نور صفدر نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور اپنے بھائی، جنید صفدر کو شال اوڑھنے میں مدد کر رہی ہیں۔

گزشتہ شب شادی کے آغاز پر جنید صفدر کو اُن کی چھوٹی بہن ماہ نور صفدر کی جانب سے تیار کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا جبکہ شادی کی باقاعدہ تقریبات پاکستان میں طے ہونا پائی ہیں جن میں رُخصتی اور ولیمہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی تھیٹر کی ویڈیو لیک ۔۔اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج