ایک اور لیگی رکن اسمبلی نے استعفا پارٹی قیادت کو بھجوا دیا

Dec 07, 2020 | 21:40:PM
ایک اور لیگی رکن اسمبلی نے استعفا پارٹی قیادت کو بھجوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن اسمبلی نے استعفاقیادت کو بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 185بصیرپورسے رکن پنجاب اسمبلی افتخارحسین چھچھرنے بھی مستعفی ہونے کااعلان کردیا اور اپنا استعفا پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامدحمید نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کے سپرد کردیاجس کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹرینز اور عوام کی جتنی تذلیل اس دور میں ہوئی، ماضی میں کبھی نہیں ہوئی ، دیگر ممبران بھی آٹھ دسمبر تک اپنے استعفے جمع کرادیں گے اور پارٹی مناسب وقت پر سپیکر کے پاس پیش کردے گی۔ 
استعفے کے متن میں کہا گیا کہ نااہل وزیر اعظم کوگھرجانا چاہےے، مسائل بھی حل نہیں ہورہے، استعفیٰ دے رہے ہیں، حکومت قوم پر بوجھ بن چکی ہے ،میڈیا پر پابندیاں لگائیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے پر، غریب کو غریب تر کرنے ، سب کچھ مہنگا کرنے ، بے روزگاری پروہ اس اسمبلی میں نہیں رہ سکتے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ شہبازاور نوازشریف کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔