کوئٹہ :ٹریفک حادثے کے دوران 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 3 زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)کوئٹہ وڈھ بازار کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
حادثہ آر سی ڈی شاہراہ 2 پر پیش آیا جب مزدا ٹرک ، موٹر سائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر اُلٹ گیا، 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق موسیٰ خیل کوئٹہ اور آڑینجی (وڈھ) سے بتایا جاتا ہے، زخمیوں میں 2 افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان اور ایک کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔
حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر وڈھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان ، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم