محکمہ ایکسائز کی پشاور میں بڑی کارروائی،42 کلو چرس اور 5.15 کلو آئس برآمد ،ملزم گرفتار

Aug 07, 2026 | 17:27:PM
محکمہ ایکسائز کی پشاور میں بڑی کارروائی،42 کلو چرس اور 5.15 کلو آئس برآمد ،ملزم گرفتار
کیپشن: پشاور:محکمہ ایکسائز کی پشاور میں بڑی کارروائی، 42 کلو چرس اور 5.15 کلو آئس برآمد
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ ایکسائز نےپشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،پولیس نے کارروائی کے دوران 42 کلو چرس اور 5.15 کلو آئس برآمدکرکے ملزم(افغان باشندہ)کو گرفتارکرلیا۔ 
پولیس کے مطابق کارروائی ناردرن بائی پاس پر ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور عماد خان کی قیادت میں کی گئی،  پنجاب رجسٹریشن نمبر BMS-551 گاڑی سے 42 کلو چرس اور 5.15 کلو آئس برآمدکرکے  ملزم حسین ولد قند آغا، ساکن افغانستان، حال مقیم اکبر ٹاؤن دانش آباد کوگرفتارکرلیا گیا، ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

 کارروائی صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت عمل میں لائی گئی،وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی ہدایات پر آئس اور دیگر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : کاروبار شروع کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، بلاسود قرضہ کیسے حاصل کرسکتے؟