بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر19.49ارب ڈالر رہ گئے
کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائرکم ہو کر 19.49ارب ڈالر پر آ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 14.30 ارب روپے سے کم ہوکر 14.23 ارب ڈالر پر آگئے،کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.70 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.23 ارب ڈالر رہ گئے،سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 19.60 ارب ڈالر سے کم ہوکر 19.49 ارب ڈالر پر آگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی کتنی بولی موصول ہوئی؟نیب نے اعلامیہ جاری کردیا