فٹبال میچ میں گول کیپر کا جادوئی کرتب، ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

Aug 07, 2023 | 15:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فٹبال میچ کے دوران گول کیپر کی جانب سے جادوئی کرتب  کے ذریعے گول بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر سب حیران ہو رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے گول کیپر ’’گزمین ‘‘نے دوران میچ جادوئی کرتب دکھا کر سب کو حیران وپریشان کر دیا ساتھ ہی حریف کھلاڑی کا گول بھی بچا لیا،جنوبی امریکا میں کھیلے جا رہے مقامی لیگس کپ میں میکسیکو ٹیم ’’ٹائیگریس ‘‘نے ’’وینکوور ‘‘کے خلاف میچ میں میکسیکن گول کیپر نے جادوگروں کی طرح غیر معمولی حرکت کی جس کو دیکھ کر نہ صرف سٹیڈیم میں موجود شائقین حیرت زدہ رہ گئے بلکہ حریف ٹیم کے کھلاڑیو ں کو بھی چونکا دیا ، جادوئی کرتب سے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کا دھیان بھٹ گیا جس سے گزمین گول بچانے میں کامیاب ہو گئے ۔

دراصل میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر ہونے پر جب معاملہ پینلٹی شوٹس پر گیا تو گزمین نے اپنی ٹیم کو فتح یاب کرنے کے لیے جادوئی چکر چلایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وینکوور کے کھلاڑی نے جیسے ہی پنالٹی لینے کے لیے قدم بڑھایا گول پوسٹ کے باہر موجود میکسیکن گول کیپر گزمین نے اچانک جادوئی کرتب دکھاتے ہوئے منہ سے لمبی ڈوری نکالنا شروع کر دی جس کو دیکھ کر شائقین پریشان اور مخالف کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے اور گول کیپر کا شاید مقصد بھی یہی تھا۔