شدید تکلیف میں ہوں، شعیب اختر کی دعاﺅں کی اپیل،ہسپتال سے ویڈیو جاری کردی

Aug 07, 2022 | 21:59:PM
شعیب اختر، ویڈیو پیغام، دعائوں کی اپیل،
کیپشن: شعیب اختر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شعیب اختر کا شمار ماضی کے تیز ترین باؤلرز میں ہوتاہے ،انہوں نے ویڈیو پیغام میں عوام سے دعاؤ ں کی اپیل کی ہے۔
 انہوں نے ہسپتال کے بیڈ سے مداحوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی۔
شعیب اختر نے مداحوں کو طبعیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہئیں، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کو 11 سال ہو چکے لیکن اب بھی تکلیف میں ہوں، 4، 5 کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو وہیل چیئر پر آجاؤں گا اس لیے میں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فائرنگ سے زخمی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے حوالے سے ہسپتال سے اہم خبر