سو شل میڈیا پر وا ئرل ویڈیو نے بالی وڈ وا لوں کو متو جہ کیا۔۔اداکا ر حماد شعیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)کچھ عرصہ قبل اداکار حماد شعیب کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جس میں وہ 'گھنگرو' گانے پر بڑی مہارت سے ڈانس کررہے تھے۔
تفصیلات کے مطًابق اداکار حماد شعیب کا کہنا ہے کہ ان کے ڈانس کی وائرل ویڈیو کے پڑوسی ملک میں بھی کافی چرچے رہے اور اسی وجہ سے انہیں بھارت سے کام کی پیشکش ہوئی۔حماد شعیب نے انٹرویو دیتے ہوئے اس حوالے سے گفتگو کی۔
اداکار نے بتایا کہ وہ میرے کزن کی مہندی اور شادی کی مشترکہ تقریب تھی اور گھنگرو گانے پر کیا جانیوالا ڈانس میں نے سیکھا نہیں تھا بلکہ وہ ایک اتفاقیہ پرفارمنس تھی، کزن نے زبردستی مجھے اسٹیج پر بھیجا تھا۔ یہ ویڈیو میرے کزن کی جانب سے بنائی گئی تھی جو میں نے لاک ڈاؤن کے دوران تقریب کے دو سے تین ماہ بعد پوسٹ کی، اگلی صبح جب اٹھا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ کچھ دن بعد ویڈیو دبئی اور برطانیہ کے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوئی اور بعدازاں بھارت میں بھی مقبول ہوگئی۔جن پیجز پر معروف اداکاروں کے ڈانس کی ویڈیو پوسٹ کی جاتی ہیں وہاں میری ویڈیو لگی تھی جسے 40 ملین ویوز ملے۔
یہ بھی پڑھیں:کے پی ایل کےافتتاحی میچ میں آفریدی کی ٹیم کے ہا تھوں شعیب ملک کی ٹیم کو شکست