اداکارہ صبا قمرایک بار پھر تنقید کی زد میں ؟

Aug 07, 2021 | 16:29:PM
اداکارہ صبا قمرایک بار پھر تنقید کی زد میں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران طلبہ نے کلاسز بند رہنے کا الزام لگا دیا،اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں ڈرامے کی شوٹنگ ہوئی جس میں معروف ادکارہ صبا قمر نے حصہ لیا۔ طلبا نے الزام عائد کیا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کلاسز بند رہیں، بعض کلاسز بند کرکے شوٹنگ کی گئی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ اجازت لے کر کی گئی تھی، اس کے دوران کوئی کلاس منسوخ نہیں کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:      سائبر کرائم ونگ نےسینئر صحافی عامر میر کوگرفتارکر لیا