7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل۔۔لاش  کھیتوں سے برآمد

Aug 07, 2021 | 13:23:PM
7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل۔۔لاش  کھیتوں سے برآمد
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ڈسکہ کے نواحی گاؤں لدھے میں کھیتوں سے 7 سالہ بچے کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد تشدد کرکےموت کے گھاٹ اتار کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کی حدود میں واقع گاؤں لدھے میں 2روز  قبل گھر سے کھیلنے کے لئے نکلنے والا 7 سالہ زین لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی۔ بچے کو زیادتی کے بعد سر پر اینٹیں مار کر قتل کیا گیا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاؤں کے ہی ایک رہائشی وحید کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، اس نے اپنے اقبالی بیان میں کہا کہ اس نے زین کو زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار مار کر ہلاک کیا اور لاش کھیتوں میں چھپا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وحید کے خلاف اغوا برائے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںماں کی لاش کو مہینوں تک بیٹی نے گھر میں کیوں رکھا؟۔جان کر رونگٹے کھڑے ہو جائیں