امریکا سرخ لکیر عبور کرتا ہے تو ردعمل خطے سے باہر ہو گا: پاسدارانِ انقلاب

Apr 07, 2026 | 16:21:PM
امریکا سرخ لکیر عبور کرتا ہے تو ردعمل خطے سے باہر ہو گا: پاسدارانِ انقلاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ تحمل کا وقت ختم ہو گیا، امریکا سرخ لکیر عبور کرتا ہے تو ردعمل خطے سے باہر ہو گا،امریکا کے علاقائی شراکت داروں کو جان لینا چاہیے کہ ہم نے ہمسائیگی کی خاطر تحمل کا مظاہرہ کیا ۔

پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا، اس کے شراکت داروں کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، امریکا اور اس کے اتحادی برسوں خطے کے تیل اور گیس سے محروم رہیں گے،امریکا کے احمق رہنماؤں نے اپنے تمام مفادات یہودیوں کے قدموں پر قربان کر دیے، امریکی رہنما نہیں جانتے کہ ان کے کتنے بڑے اثاثے ہماری رینج میں ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اس وقت تک 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد قابلِ فخر ایرانیوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔