تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Apr 07, 2024 | 20:09:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے آج رات موسم کی صورتحال  کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سوموار کے روز موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا میں بھی موسم کی صورتحال کچھ اس طرح کی متوقع ہے، تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا ۔ مری،گلیات اور گردونواح میں مو سم خشک رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے