معروف بھارتی اداکارہ نے اپنی آئندہ فلم کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا

Apr 07, 2023 | 20:25:PM
معروف بھارتی اداکارہ نے اپنی آئندہ فلم کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) بھارت کی بنگالی اور ہندی سنیما کی معروف اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے اپنی آئندہ فلم" شیب پور" کے شریک پروڈیوسر سندیپ سرکار پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے کہا ہے کہ "سندیپ سرکار اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے اداکارہ کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ" ان لوگوں نے فوٹوشاپ کے ذریعے میری نازیبا تصاویر بنا رکھی ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ ان تصاویر کو انٹرنیٹ پر وائرل کر دیں گے, اداکارہ کی طرف سے گالف گرین پولیس سٹیشن میں سندیپ سرکار اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی گئی ہے"۔

اداکارہ کی طرف سے ایف آئی آر کے ساتھ ملزمان کی طرف سے ملنے والی دھمکی آمیز ای میلز کی سکین کاپیاں بھی لف کی گئی ہیں,انہوں نے سندیپ سرکار کے خلاف "ایسٹرن انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن "سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔سواستیکا کے مطابق سندیپ نے انہیں کہا کہ" وہ ایک امریکی شہری ہے اور اگر اداکارہ نے ان کے ساتھ "تعاون" نہ کیا تو وہ امریکی قونصلیٹ سے بات کرے گا اور اس کے بعد سواستیکا کو کبھی امریکہ کا ویزا نہیں ملے گا"۔ 

واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم "شیب پور "5  مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے, سندیپ سرکار پر مذکورہ الزامات کے بعد اداکارہ نے فلم کی تشہیری میں حصہ لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔