عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہو گیا

Apr 07, 2023 | 19:06:PM
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہو گیا
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 11 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 2008 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 653 روپے کی سطح پر آگئی۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 2450 روپے پر ہی برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو اپریل کی تنخواہ/ پنشن 17 اپریل کو جاری کرنے کا حکم