عمران خان کیخلاف بغاوت کا ایک اور مقدمہ درج

Apr 07, 2023 | 12:02:PM
عمران خان کیخلاف بغاوت کا ایک اور مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  عمران خان کیخلاف مقدمہ اسلام آباد کےتھانہ رمنا میں مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج ہوا ،ایف آئی آر  کے متن کے مطابق عمران خان کا نجی چینل پر انٹرویو نشر ہوا جس میں حساس ادارے کے افسر کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال ہوئے ،حساس اداروں کے مختلف افسروں کے نام لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ۔

ملزم عمران خان اپنے مذموم ارادوں کے مقاصد کیلئے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتا ہے ،ملزم عمران خان کا یہ عمل ملک و ریاست کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے ،ملزم نے اپنی تقاریر سے فوج مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا  ہے۔

یہ بھی پڑھیںاسحاق ڈار نے بڑااعلان کر دیا