ستلج، چناب، پنجند اور رودکوہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

Sep 06, 2025 | 23:49:PM
ستلج، چناب، پنجند اور رودکوہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، چناب اور رودکوہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے، ادارے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پنجند پنجاب اور سندھ کی سرحد پر واقع ہے اور اس مقام پر پنجاب سے گزرنے والے پانچ دریا یعنی دریائے جہلم، دریائے چناب، دریائے راوی، بیاس اور دریائے ستلج ملتے ہیں جس کے بعد یہ تمام دریا پھر کوٹ مٹھن کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو جاتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے سنیچر کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سات سے نو ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔
ادارے کے مطابق ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب:افواجِ پاکستان کاسیلاب متاثرین کیلئے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن جاری