بنگلہ دیش کے لکشمی پور میں بس دریا میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک 

Sep 06, 2025 | 23:43:PM
بنگلہ دیش کے لکشمی پور میں بس دریا میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلیم رضا )بنگلہ دیش کے نواکھلی سے آنندا پریبھان کی ایک مقامی مسافر بس بے قابو ہو کر رحمت کھلی نہر میں ڈوب گئی، پانچ افراد مارے گئے۔

 چندر گنج پولیس سٹیشن کے آفیسر انچارج فیض العظیم نعمان نے ہفتہ کی دوپہر تقریباً 2 بجے اس معاملے کی تصدیق کی، فائر سروس کی ڈائیونگ ٹیم واقعے کے تقریباً 4.5 گھنٹے بعد موقع پر پہنچی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رضا الحق نے تقریباً 2 بجے موقع کا معائنہ کیا۔ 

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مرشد عالم، جوینال عابدین، ہمایوں الرشید، ماجد اور رپن کے نام سے ہوئی ہے، وہ چندر گنج علاقہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ 

پولیس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے نواکھلی سے لکشمی پور جانے والی مسافر بس چندر گنج کفیل الدین ڈگری کالج کے سامنے رحمتکھلی نہر میں جاگری اور ڈوب گئی۔

 حادثے کے تقریباً 4 گھنٹے بعد بس کو نہر سے نکال لیا گیا۔ واقعہ کے بعد لکشمی پور ڈھاکا علاقائی شاہراہ پر ٹریفک تقریباً ایک گھنٹے تک بند رہی۔ جس سے سڑک کے دونوں طرف ٹریفک جام ہوگیا۔ بعد ازاں ٹریفک معمول پر آ گئی۔

بنگلہ دیش کے چندر گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر فیض العظیم نعمان نے بتایا کہ بس نہر میں ڈوبنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ ڈائیونگ ٹیم یہ دیکھنے کے لیے کام کر رہی ہے کہ آیا کوئی لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان: 8 ماہ میں کوئلے کی کانوں میں حادثات، 51 کان کن جاں بحق