خراٹوں سے تنگ آکر بھتیجے نے چچا کو زہر دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جاپان میں خراٹوں کی وجہ سے چچا کو زہر دینے کی کوشش کرنے والے بھتیجے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں 18 سالہ لڑکے نے اپنے چچا کو شدید خراٹے لینے کی وجہ سے زہر دے دیا لیکن خوش قسمتی سے چچا کی جان بچ گئی، لڑکے نے 52 سالہ چچا کو سوپ میں زہر ملا کر پلایا جس کے باعث متاثرہ شخص کی حالت غیر ہوگئی،تاہم فوری علاج کی بدولت چچا کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون کادسواں سپیل، آج سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے قتل کی کوشش کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں لڑکے نے جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اسے چچا کے خراٹے سخت ناگوار گزرتے تھے اس لئے اس نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔