مون سون کادسواں سپیل، آج سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Sep 06, 2025 | 09:43:AM
مون سون کادسواں سپیل، آج سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)محکمہ موسمیات نے مون سون کے دسویں سپیل میں آج سے  9ستمبر تک مختلف شہروں میں  شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

اسلام آباد،پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈچس آف کینٹ کیتھرین چل بسیں، شاہی خاندان میں سوگ

ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشیں متوقع  ہیں،راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک،چکوال،جہلم، گجرات،گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورلاہورمیں بارشیں متوقع ہیں،اس کے علاوہ نارووال،حافظ آباد،جھنگ،سرگودھا،اوکاڑہ،ساہیوال،قصور اورمیانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے،ڈیرہ غازی خان،ملتان اورراجن پورمیں بھی بارشوں کا امکان ہے،6 سے 9 ستمبر کےدوران ڈیرہ غازی خان،رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

بارشوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ دریائے راوی ،چناب اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیاکاکہناہے کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں سے ندی نالے بپھر سکتے ہیں،کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز و دیگر افسران الرٹ رہیں،محکمہ صحت ،آبپاشی تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ  اورلائیو سٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیاگیاہے،دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اورسیرو تفریح سے گریز کریں۔