سیالکوٹ:غربت سے تنگ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی

Sep 06, 2023 | 23:45:PM
سیالکوٹ:غربت سے تنگ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (میاں محمد اشفاق) سیالکوٹ کے علاقے   منڈی روڈ ڈسکہ کی رہائشی خاتون کی خودکشی کی کوشش کو سٹی ڈسکہ پولیس کے بروقت ریسپانس نے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  غربت اور گھریلو حالات سے  دلبرداشتہ 35 سالہ شبینہ نے زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی،سٹی ڈسکہ پولیس کو اس واقعہ کی خبر پہنچی تو قریبی موبائل ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر رسی کی مدد سے خاتون کو نہر سے زندہ باہر نکال لیا، جبکہ 1122 کی ٹیم نے بھی  موقع پر پہنچ کر  طبی امداد فراہم کر کے خاتون کی جان بچالی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا

خاتون کا  کہنا ہے کہ خاوند بیروزگار ہے اور گھریلو حالات ایسے ہیں کہ گزربسر بہت مشکل ہو گیا تھا   جس سے زندگی کا پہیہ نہیں چل رہا تھا،اسی  وجہ سے دل برداشتہ ہو کر یہ قدم اٹھایا ھے۔

واضح رہے کہ  خاتون 4 بچوں کی ماں ھے