آئی جی پنجاب نے 28 ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیے

Sep 06, 2023 | 20:59:PM
آئی جی پنجاب نے 28 ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیے
کیپشن: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے 23 ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحیم کو ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور، فضل عباس کو ایس پی انویسٹی گیشن لیہ، محمد حسیب راجہ کو ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ناصر جاوید ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں، فتح احمد ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین اور فاروق احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد تعینات کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیے: رکاوٹیں دور ہو جائیں تو آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالرز تک لے جاسکتے ہیں، ڈاکٹر عمر سیف

اسی طرح محمد عابد کو ایس پی aسپیشل برانچ بہاولپور، محمد اجمل ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ پنجاب، عمر فاروق ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ پنجاب اور محمد سلیمان لیاقت کو ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ محمد نوید کو ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ، عابد حسین کو ایس پی سی آئی اے فیصل آباد اور محمد اشرف کو ایس پی لیگل پی ٹی ایس فاروق آباد تعینات کردیا گیا۔